Friday, 21 August 2026, 04:57:07 pm


 
''یومِ آزادی کے سلسلے میں خصوصی پیشکش ''تو سلامت وطن
G+...
August 07, 2026
یومِ آزادی کی خصوصی پیشکش "تو سلامت وطن" یہ دھرتی ہمارے خوابوں کی امین ہے، ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی داستان ہے، اور آنے والی نسلوں کی امید بھی۔ آزادی صرف ایک دن کا جشن نہیں، بلکہ اُن بے شمار قربانیوں کی یاد ہے جنہوں نے ہمیں ایک آزاد وطن عطا کیا۔ اسی جذبۂ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان اسلام آباد پیش کر رہا ہے خصوصی ڈرامائی فیچر "تو سلامت وطن"، جو وطن سے عشق، قومی یکجہتی، ایثار اور پاکستان سے اٹوٹ وابستگی کے جذبات کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کرتا ہے۔ تحریر: وقار عظیم پروڈیوسر: ریحانہ خان پیشکش: ریڈیو پاکستان اسلام آباد ویڈیو میکنگ ایڈیٹنگ: سعیداللہ خان