18 مئی کو دنیا بھر میں "انٹرنیشنل میوزیم ڈے" منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام میں تاریخ، تہذیب اور ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن 1977 سے بین الاقوامی کونسل آف میوزیمز (ICOM) کے زیر اہتمام منایا جا رہا ہے۔ عجائب گھر نہ صرف نوادرات اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی تاریخ، تہذیب اور سائنسی ترقی سے روشناس بھی کرواتے ہیں۔
اس سال انٹرنیشنل میوزیم ڈے کا مرکزی موضوع
“Museums Uniting a Divided World”
یعنی “میوزیم، تقسیم شدہ دنیا کو جوڑنے والے” رکھا گیا ہے، جو ثقافتی اداروں کے ذریعے سماجی، تاریخی اور جغرافیائی فاصلے کم کرنے کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔
• اظہارِ خیال : زبیر ربانی ( ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم )
• پروڈیوسر : فیض ہاشمی
پیشکش : ریڈیو پاکستان بہاول پور