وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاراس نے کہا کہ بھارت نے جان بوجھ کر امرتسر کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا تاکہ سکھ برادری میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکائے جائیں۔ پاکستان نے پٹھانکوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملوں کا الزام لگانے والے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستانی ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا۔ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں بھارت کی جانب سے لانچ کیے گئے ایک اور ہاروپ ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
غزہ انکلیو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم ایک سو چھ افراد شہید ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے گئے ہیں۔ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
Credits:
Host: Javed Noor
Co-Host: Akhter Saddqui
Producer: Sajad Amir
Executive Producer: Ghulam Mujtaba Memon